فهرس الكتاب

الصفحة 3790 من 6343

26 جب دوسرا صور پھونکا جائے گا تو سارے لوگ دوبارہ زندہ ہو کر میدان محشر کی طرف دوڑ پڑیں گے بخاری و مسلم کی ابوہریرہ (رض) سے مروی حدیث کے مطابق دونوں صوروں کے درمیان چالیس سال کا زمانہ ہوگا اور جو لوگ دنیا میں قیامت اور بعث بعدالموت پر یقین نہیں رکھتے تھے جب اپنے آپ کو دوبارہ زندہ پائیں گے اور جس عذاب کی تکذیب کرتے تھے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے تو شدت ہول سے خبط الحواس ہوجائیں گے اور مارے دہشت کے کہیں گے کہ اے ہماری بدنصیبی ! ہمیں ہماری قبروں سے کس نے نکالا ہے کہ جہنم جیسا خطرناک اور ہیبت ناک عذاب ہماری آنکھوں کے سامنے ہے؟! تو ان سے مومنین یا فرشتے کہیں گے کہ یہ تو وہی دن ہے جس کا اللہ نے تم سے وعدہ کیا تھا اور جس کی خبر تمہیں اس کے سچے رسولوں نے دی تھی، اور جسے تم جھٹلاتے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت