فهرس الكتاب

الصفحة 4617 من 6343

(13) انہی منافقین کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس وقت وہ نفاق وار تداد کی بد انجامی سے کیسے بچ سکیں گے جب موت کا فرشتہ او عذاب کے دیگر فرشتے ان کی روح قبض کرلیں گے اور ان کے چہروں پر (جنہیں انہوں نے اللہ کے دشمنوں کی طرف کرلیا تھا) اور ان کے پیٹھوں پر (جنہیں انہوں نے اللہ کی طرف کردیا تھا) لوہے کی گرزوں سے مار مار کر جہنم کی طرف لے جائیں گے، اور ان کے ساتھ ایسا رسوا کن برتاؤ اس لئے ہوگا کہ انہوں نے وہ کام کئے تھے جن سے اللہ ناراض ہوتا ہے، اللہ، اس کے رسول اور اس کی کتاب کا انکار کیا تھا اور جن کاموں سے اللہ راضی ہوتا ہے ان کو انہوں نے برا جانا تھا ایمان، توحید اور طاعت و بندگی سے منہ موڑا تھا، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ان کے منافقانہ ایمان اور دکھا دے کے اعمال کو ضائع کردیا، دنا میں نفاق کی زندگی بسر کرتے رہے اور مخلص مسلمانوں کی نگاہوں میں ذلیل بنے رہے اور اب موت کے وقت ان کے چہروں اور پیٹھوں پر گرزوں کی مار پڑ رہی ہے۔ والعیاذ باللہ من ھذا الذل والخذلان

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت