(11) اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لئے سمندروں کو اس طرح مسخر کردیا ہے کہ انسانوں کی بنائی ہوئی بلند و بالا پہاڑ جیسی کشتایں ان سمندروں کا سینہ چیرتی ہوئی ایک شہر سے دوسرے شہر اور ایک ملک سے دوسرے ملک جاتی رہتی ہیں اور اپنی پیٹھ پر انسانوں اور ان کیضرویرات زندگی کو لاد کر پہنچاتی رہتی ہیں تو اے جن و انس ! تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟!