فهرس الكتاب

الصفحة 5269 من 6343

(7) جب قیامت کا آنا، تمام انسانوں کا دوبارہ زندہ کیا جانا اور جزاء و سزا یقینی ہے تو لوگو ! تمہارے لئے اسی میں بھلائی ہے کہ اللہ، اس کے رسول اور قرآن کریم پر ایمان لے آؤ جس کی روشنی کفر و جہالت کی تاریکیوں کو یکسر ختم کردیتی ہے اور جس کی بدولت انسان اس راہ راست پر بے دھڑک چلتا جاتا ہے جو اسے جنت الفردوس تک پہنچا دیتی ہے۔

اور دنیا میں اس یقین کے ساتھ زندہ رہو کہ اللہ تمہاے تمام اعمال سیپ وری طرح باخبر ہے، اس لئے قیامت کے دن کے عذاب سے نجات کی یہی ایک صورت ہے کہ ایمان باللہ اور عم صالح کی راہ اختیار کرو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت