سورۃ الحاقہ مکی ہے، اس میں باون آیتیں اور دو رکوع ہیں
تفسیر سورۃ الحاقہ
نام: اس سورت کی ابتدائی تین آیتوں میں کلمہ " الحاقۃ" آیا ہے یہی اس کا نام رکھ دیا گیا ہے بعض نے اس کا نام " السلسلۃ " اور الداعیۃ" بھی بتایا ہے۔
زمانہ نزول: قرطبی نے لکھا ہے کہ تمام کے نزدیک یہ سورت مکی ہے ابن مردودیہ اور بیہقی وغیرہ نے ابن عباس (رض) سے یہی روایت کی ہے۔