فهرس الكتاب

الصفحة 1881 من 6343

(28) اللہ تعالیٰ نے لوط (علیہ السلام) کو بذریعہ وحی اس عذاب کی خبر پہلے ہی دے دی تھی کہ صبح کے وقت تمام کفار ہلاک ہوجائیں گے اور ان میں سے کوئی نہیں بچے گا۔ جب (سدوم) شہر والوں کو خوبصورت نوجوانوں کی آمد کی اطلاع ملی تو خوش ہونے لگے کہ آج ارتکاب لواطت کا اچھا موقع ہاتھ آیا ہے۔ لوط (علیہ السلام) نے ان سے کہا کہ یہ میرے مہمان ہیں اللہ کے لیے ان کے ساتھ بدکاری کر کے مجھے رسوا نہ کرو، اس لیے کہ مہمان کی رسوائی میزبان کی رسوائی ہوتی ہے، اور ان کے معاملے میں اللہ سے ڈرو، اور مجھے ذلیل نہ کرو، تو ان لوگوں نے کہا، کیا ہم نے تمہیں بارہا نہیں کہا ہے کہ جب ہم کسی کے ساتھ بدکاری کرنا چاہیں تو ہمیں روکا نہ کرو۔ ایک قول یہ ہے کہ انہوں نے لوط (علیہ السلام) کو پہلے سے منع کر رکھا تھا کہ وہ لوگوں کو اپنا مہمان نہ بنایا کریں؟ لوط (علیہ السلام) نے کہا، اگر تمہیں اپنی خواہش پوری کرنی ہے تو یہ ہماری بیٹیاں ہیں، ان سے تم لوگ شادی کرلو (سورہ ہود کی تفسیر میں اس کے بارے میں تفصیل کے ساتھ لکھا جاچکا ہے)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت