فهرس الكتاب

الصفحة 4440 من 6343

(32) قرآن کریم بالعموم ترغیب کے بعد ترہیب اور ترہیب کے بعد ترغیب کا اسلوب اختیار کرتا ہے، اسی لئے جنت اور اس کی نعمتوں کا ذکر کرنے کے بعد، اب جہنم اور اس کے عذاب کا بیان آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو مجرمین دنیا میں کفر و شرک اور دیگر معاصی کا ارتکاب کرتے ہیں اور اسی حال میں ان کی موت آجاتی ہے، وہ ہمیشہ کے لئے جہنم میں ڈال دیئے جائیں گے، ان کا عذاب کبھی بھی ہلکا نہیں کیا جائے گا اور ان کے دلوں پر ہمیشہ کے لئے یاس و ناامیدی کا گہرا سایہ پڑجائے گا۔ اللہ نے فرمایا کہ ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا، انہوں نے کفر و شرک کا ارتکاب کر کے خود ہی اپنے اوپر ظلم کیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت