فهرس الكتاب

الصفحة 6222 من 6343

(2) اللہ تعالیٰ نے لیلتہ القدر کی عظمت و اہمیت کو بیان کرنے کے لئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مخاطب کر کے کہا: آپ کو کیا معلوم کہ لیلتہ القدر کیا ہے؟ لیلتہ القدر ایسے ہزار مہینوں سے بہتر ہے جن میں کوئی لیلتہ القدر نہ ہو، یعنی ایک لیلتہ القدر تراسی سال اور چار ماہ سے بہتر ہوتی ہے، اس لئے کہ اس میں فرشتے اور جبریل (علیہ السلام) اپنے رب کے حکم سے آسمان سے زمین پر اترتے ہیں درانحالیکہ ان کے پاس آنے والے سال سے متعلق رب العالمین کے تمام فیصلے اور احکام ہوتے ہیں جیسا کہ سورۃ الدخان آیات (4/5) میں آیا ہے: (فیھا یفروتکل امر حکیم، امرامن عندنا انا کنامرسلین) " اسی رات میں ہر پر حکمت کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے، ہمارے پاس سے حکم ہو کر ہم ہی ہیں رسول بنا کر بھیجنے والے"

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت