فهرس الكتاب

الصفحة 3102 من 6343

39۔ صالح (علیہ السلام) نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا: کیا تمہارا گمان ہے کہ تم ہمیشہ یونہی امن و سکون کے ساتھ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں سے ٹھاٹھ کرتے رہو گے؟ باغات چشموں، کھیتوں اور کھجوروں سے فائدہ اٹھاتے رہو گے؟ اور پہاڑوں کو کاٹ کر مکانات بناتے رہو گے؟ اور اپنی قوت بازو اور فن صناعی پر ناز کرتے رہو گے؟ یہ تمہاری بھول ہے، ہمیشہ کے لیے اس حال میں نہیں رہو گے، ایک دن آئے گا کہ موت تمہیں آ دبوچے گی، اور اس کے بعد قیامت آئے گی، جس دن ہر انسان کی طرح تمہیں اپنے کرتوتوں کا حساب چکانا ہوگا، اس لیے اللہ کی گرفت اور اس کے عذاب سے ڈرو، اور امیری بات مانو، اور ان لوگوں کی بات نہ مانو جو حد سے تجاوز کر گئے ہیں اور جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور بھلائی کا کوئی کام نہیں کرتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت