فهرس الكتاب

الصفحة 1622 من 6343

(16) انہوں نے اپنے باپ کو دھوہ دینے کے لیے یہ عذر پیش کیا، تاکہ انہیں یقین ہوجائے کہ یوسف اس دنیا سے رخصت ہوگئے، اور آہستہ آہستہ ان کے دل سے یوسف کی محبت نکل جائے، اور ان کے بھائیوں کی پوری محبت دینے لگیں، اور رات کے وقت یعقوب کے پاس اس لئے آئے تاکہ دن کی روشنی میں ان کی جھوٹی معذرت کا بھرم نہ کھل جائے، ان کی آنکھوں میں جھوٹ کو نہ پڑھ لیں اور رو کر انہوں نے یہ باور کرانا چاہا کہ یوسف سے انہیں بے حد محبت تھی، تاکہ یعقوب کے دل میں ان کے بارے میں کوئی شبہ نہ گزرے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت