(3) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے اس عذاب کی خبر دی ہے جو اس نے کافروں کے لئے تیار رکھا ہے۔ فرمایا کہ ہم نے کافروں کے لئے زنجیریں، بیڑیاں اور بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے، سورۃ المومن آیات (71/72) میں فرمایا ہے: (اذا الاغلال فی اغناقھم والسلاسل یسحبون فی الحمیم ثم فی النار یسجرون) " جب ان کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور زنجیریں ہوں گی، گھسیٹے جائیں گے کھولتے ہوئے پانی میں، پھر جہنم کی آگ میں جلائیے جائیں گے۔ "