فهرس الكتاب

الصفحة 1937 من 6343

(14) اللہ تعالیٰ نے اپنی وحدانیت پر متعدد دلائل پیش کرنے کے بعد اب نتیجہ بیان کردیا اور مقصود حقیقی کی صراحت کردی کہ اے انسانو ! تمہارا معبود صرف ایک اللہ ہے، جو خالق ہے، رازق ہے، آسمانوں اور زمین کے امور کا مدبر ہے، زندہ کرنے والا اور مارنے والا ہے، اور تمام اسمائے حسنی اور صفات علیا اسی کے لیے ہیں۔

اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے کافروں کے کفر و عناد اور ان کے استکبار کی علت یہ بیان کی کہ وہ آخرت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے، اگر وہ جزا و سزا کے دن پر ایمان رکھتے تو راہ راست پر چلتے اور اللہ کی وحدانیت کا اقرار کرتے۔ آیت (23) میں انہی منکرین قیامت اور باری تعالیٰ کی وحدانیت کا انکار کرنے والوں کو دھمکی دی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے تمام خفیہ اور ظاہر اعمال کو اچھی طرح جانتا ہے، اور وہ ان جیسے تکبر کرنے والوں کو بالکل پسند نہیں کرتا ہے، ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ غافر آیت (60) میں فرمایا ہے: (ان الذین یستکبرون عن عبادتی سیدخلون جھنم داخرین) کہ جو لوگ کبر کی وجہ سے میری عبادت سے منہ پھیرتے ہیں وہ ذلت و رسوائی کے ساتھ جہنم میں داخل ہوں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت