سورۃ التکویر مکی ہے، اس میں انتیس آیتیں اور ایک رکوع ہے
تفسیر سورۃ التکویر
نام: پہلی آیت میں لفظ " کورت" آیا ہے اسی سے اس کا نام " التکویر" ماخوذ ہے۔
زمانہ نزول: ابن مردویہ اور بیہقی وغیرہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ (اذا الشمس کورت) مکہ میں نازل ہوئی تھی ابن مردویہ نے عائشہ اور ابن زبیر (رض) سے بھی یہی روایت کی ہے۔