فهرس الكتاب

الصفحة 6235 من 6343

سورۃ الزلزال مدنی ہے، اس میں آٹھ آیتیں اور ایک رکوع ہے

تفسیر سورۃ الزلزال

نام: پہلی آیت کے لفظ زلزالھا" سے ماخوذ ہے۔

زمانہ نزول: یہ سورت ابن عباس (رض) اور قتادہ کے نزدیک مدنی ہے اور ابن مسعود و جابر (رض) اور عطاء کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ (اذا زلزلت) مدینہ میں نازل ہوئی تھی۔

ترمذی، ابن مردویہ اور بیہقی نے انس (رض) سے روایت کی ہے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا:" جو شخص (اذا زلزلت) پڑھے گا، اسے نصف قرآن کا ثواب ملے گا اور جو (قل ھو اللہ احد) پڑھے گا اسے ایک تہائی قرآن کا ثواب ملے گا، اور (قل یایھا الکافرون) پڑھے گا، اسے ربع قرآن کا ثواب ملے گا۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت