فهرس الكتاب

الصفحة 5788 من 6343

(11) اللہ تعالیٰ نے از راہ کرم اپنے بندوں کو سورت کی آخری آیت میں مکرر وارننگ دے دی کہ لوگو ! ہم نے تمہیں اس عذاب سے ڈرا دیا ہے، جس کی گھڑی سر پر کھڑی ہے، موت آتے ہی وہ گھڑی آجائے گی اور قیامت بھی قریب ہی ہے، اس لئے کہ ہر آنے والی چیز قریب ہی ہوتی ہے اس دن ہر آدمی اپنے اچھے اور برے عمل کو اپنی آنکھوں سے دیکھے گا اور اچھے کو جنت کی طرف لے جایا جائے گا اور برے کو جہنم کی آگ کی طرفتب کافر پر حسرت ویاس کا گہرا بادل چھا جائے گا، اس کی آنکھیں مارے رعب و دہشت کے پتھرا جائیں گی اور کچھ بھی نہ بن پڑے گا تو کہنیل گے گا، کاش ! میں بھی جانوروں کی طرف مٹی ہوگیا ہوتا، تاکہ اس عذاب نار سے بچ جاتا، لیکن ان حسرتوں کا اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا اور جہنم میں دھکیل دیا جائے گا۔ (اعاذنا اللہ من النار)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت