(9) اللہ تعالیٰ ہر اس چیز کا رب ہے جس پر آفاتب و ماہتاب اور دیگر روشن ستارے طلوع اور غروب ہوتے ہیں اور ان کے طلوع و غروب ہونے میں جن و انس کے لئے بے شمار فائدے ہیں، جیسے موسموں کا بدلنا اور ہر موسم میں پائی جانے وای نعمتیں تو اے جن وانس ! تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کا انکار کرو گے؟!۔