فهرس الكتاب

الصفحة 1703 من 6343

(84) بھائیوں نے اپنے باپ سے کہا کہ ہم نے یوسف اور آپ کے حق میں جو غلطیاں کی تھیں ان کی اللہ سے ہمارے لیے مغفرت طلب کردیجیے، تو یعقوب (علیہ السلام) نے ان سے اس کا وعدہ کیا اور کہا کہ میں تمہارے لیے اللہ سے دعا کروں گا، اور وہ تو بہت بڑا معاف کرنے والا اور بے حد رحم کرنے والا ہے۔

کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے بیٹوں کی مغفرت کے لیے صبح کے وقت دعا کی تھی، دعا و استغفار کے لیے افضل اوقات کا اختیار کرنا سنت سے ثابت ہے، جیسے صبح کا وقت، فرض نمازوں کے بعد، حج کے دوران، سجدہ کی حالت میں، اذان کے وقت، اذان اور اقامت کے درمیان، روزے سے افطاری کے وقت، ان اوقات میں دعا کی قبولیت کی اللہ سے زیادہ امید ہوتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت