(94) سلسلئہ کلام انہی بنی اسرائیل سے متعلق ہے جو موسیٰ (علیہ السلام) کے زمانے میں تھے، جب سامری اور اس کے پیروکاروں کا زکر آیا تو شبہ ہوسکتا ہے کہ ان میں کوئی بھی مومن اور اچھا آدمی نہیں تھا، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان میں ایسے لوگ بھی تھے جو خود حق پر قائم تھے اور دوسروں کو بھی اس کی طرف بلاتے تھے، اور لوگوں کے درمیان عدل وانصاف کے ساتھ فیصلے کرتے تھے۔