فهرس الكتاب

الصفحة 3376 من 6343

(6) جو لوگ اللہ تعالیٰ کی توحید کی خاطر ماں اور باپ جیسے عزیز ترین رشتہ داروں کی بات بھی نہیں مانیں گے اور ایمان اور عمل صالح کی زندگی گذاریں گے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انہیں انبیائے کرام اور اولیائے عظام کے ساتھ اس جنت میں جگہ دے گا جس کی دعا انبیاکرام اپنے لیے کرتے رہے ہیں سلیمان (علیہ السلام) نے دعا کی (وادخلنی برحمتک فی عبادک الصالحین) میرے رب مجھے اپنی رحمت سے اپنے نیک بندوں میں شامل کردینا (النمل 19) اور اللہ تعالیٰ نے ابراہیم (علیہ السلام) کے بارے میں کہا (وانہ فی الاخرۃ لمن الصالحین) آخرت میں وہ نیک لوگوں میں شامل ہوں گے یعنی ان کے ساتھ جنت میں ہوں گے (النحل 122)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت