(10) اس آیت کے سیاق وسباق میں مسلمانوں کو ایک نصیحت کی گئی ہے کہ تمہارے دوستی اور دشمنی کی بنیاد صرف اللہ کی رضا ہونی چا ہیئے کوئی خواہش نفس نہیں اس لیے اگر کوئی تمہارے دین کا مؤید ہے تو اسے اپنا دوست سمجھو اگر وہ مشرکین اپنے شرک سے تائب ہوجائیں اور ایمان لے آئیں نماز پڑھیں اور زکاہ دیں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں اس کے ساتھ بھائیوں جیسا برتاؤ کرو اور پرانی عداوت کو بھول جاؤ۔