فهرس الكتاب

الصفحة 5676 من 6343

(7) اللہ تعالیٰ مذکورہ بالا نیکیوں کے سبب انہیں اس دن کے عذاب سے بچا لے گا اور فرشتے آگے بڑھ کر ان سے کہیں گے کہ یہی وہ دن ہے جس کا تم سے دنیا میں وعدہ کیا جاتا تھا۔ اللہ تعالیٰ ان کا غایت درجہ اکرام کرے گا، ان کے چہرے کو شادابی اور ان کے دلوں کو فرحت و شادمانی عطا کرے گا یعنی انہیں ظاہری اور باطنی تمام نعمتوں سے نوازے گا۔

اور چونکہ وہ صبر و استقلال کے ساتھ اللہ کی بندگی کرتے رہے، گناہوں سے پرہیز کرتے رہے، دعوت الی اللہ کا کام کرتے رہے اور اس راہ کی اذیتوں کو برداشت کرتے رہے، اس لئے اللہ تعالیٰ انہیں جنت دے گا اور پہننے کے لئے ریشم کے کپڑے دے گا، جسے انہوں نے دنیا میں اللہ کا حکم مانتے ہوئے نہیں پہنا تھا۔

وہ اہل جنت ان جنتوں میں گاؤ تکیوں پر ٹیک لگائے نہایت اطمینان و راحت کے ساتھ بیٹھے ہوں گے، وہاں نہ وہ آفتاب کی تمازت کو دیکھیں گے اور نہ سخت سردی کو، بلکہ ہر وقت ان کے سروں پر گھنا راحت بخش سایہ ہوگا

اور وہاں کے درخت ہر وقت ان پر سایہ فگن رہیں گے اور ان کے پھل ہمہ وقت اور ہر حال میں ان کے دسترس میں ہوں گے، کوئی چیز ان کے ہاتھوں کو ان تک پہنچنے سے نہیں روکے گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت