فهرس الكتاب

الصفحة 6233 من 6343

(5) اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور انہوں نے دین اسلامی کے مطابق عمل صالح کیا، فرائض کو ادا کیا اور نواہی سے بچتے رہے، ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے اپنا فیصلہ صادر فرمایا کہ وہ اللہ کی بہترین مخلوق ہیں اس لئے کہ انہوں نے اپنے رب کو پہچانا، اس کی عبادت کی اور شریعت اسلامیہ پر عمل پیرا ہونے کے سبب ان کی روح کو بالیدگی ملی اور بلند اخلاق و کردار سے انہیں حظ و افر ملا اور موت کے بعد جب وہ اپنے رب سے ملیں گے تو رہائش کے لئے انہیں باغات عدن ملیں گے جن کے نیچے نہریں جارمی ہوں گی، ان جنتوں میں وہ ہمیشہ رہیں گے وہاں سے کبھی نہیں نکلیں گے اور نہ انہیں موت آئے گی اور وہاں انہیں ایسا آرام ملے گا جس سے زیادہ آرام و راحت کا تصور بھی نہیں کا جاسکتا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت