سورۃ عبس مکی ہے، اس میں بیالیس آیتیں اور ایک رکوع ہے
تفسیر سورۃ عبس
نام: پہلا لفظ " عبس" ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا یہ۔ اس کا نام " السفرۃ" اور " الصاخۃ" بھی آیا ہے۔
زمانہ نزول: یہ سورت تمام کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ اور بیہقی نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ عبس مکہ میں نازل ہوئیتھی۔ ابن مردویہ نے ابن زبیر سے بھی یہی روایت کی ہے۔