(35) کافروں کو بالعموم یا کفار مکہ کو بالخصو صمخاطب کر کے کہا جا رہا ہے کہ تم اور تمہارے معبود ان باطل اللہ کے نیک بندوں کو گمراہ نہیں کرسکتے ہو سوائے ان لوگوں کے جو تمہاری طرح گمراہ ہیں اور جن کی قسمت میں جہنمی ہونا لکھ دیا گیا ہے، ایسے لوگ وہی کام کریں گے جو انہیں جہنم میں پہنچا دے گا اور وہی لوگ تمہاری راہ پر چلیں گے۔