فهرس الكتاب

الصفحة 5972 من 6343

(2) بعث بعد الموت کی صداقت کی مزیدتاکید کے لئے اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو مخاطب کر کے فرمایا کہ تمہاری زندگی جہد و عمل سے عبارت ہے، تم جب تک زندہ رہو گے دن رات کوئی نہ کوئی کام کرتے رہو گے، چاہے وہ کام اچھا ہو یا برا اور ساتھ ہی ساتھ تمہاری ہر سانس تمہیں موت سے قریب کرتی جاتی ہے یہاں تک کہ ایک دن تمہارمی موت آ ہی جائے گی، اور تم اپنے خالق حقیقی سے جا ملو گے، اس لئیت مہاری یہ کوشش ہونی چاہئے کہ تمہارا عمل ایسا ہو جوت مہیں رب العالمین کی ناراضگی سے بچائے ورنہ تم روز قیامت ہلاک ہوجاؤ گے۔ بعض مفسرین نے (فملا قیہ) میں " ہ" ضمیرغائب کا مرجع " کدح" کو مانا ہے، جس کا معنی جہدو عمل ہے، ایسی صورت میں مفہوم یہ ہوگا کہ اے انسان ! مرنے کے بعدتم اپنے عمل سے ضرور ملو گے، چاہے وہ اچھا ہو یاب را اس لئے تم ایسا عمل کرنے کی کوشش کرو کہ رب العالمین تم سے راضی ہوجائے تاکہ تم ہلاک نہ ہوجاؤ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت