فهرس الكتاب

الصفحة 5831 من 6343

(13) انسانوں کو روز قیامت کی ہولناکی اور ہیبت ناکی کا مزید احساس دلانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خطاب کر کے فرمایا ہے کہ منکرین قیامت آپ سیپ وچھتے ہیں کہ آخر وہ بھاری اور مشکل دن کب آئے گا؟ حالانکہ آپ اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے ہیں، اس کی آمد کا وقت توص رف آپ کے رب کو معلوم ہے، اسے ہی معلوم ہے کہ وہس فینہ کب گھاٹ لگے گا، جو لوگوں کو ان کی دنیاوی زندگی سے منتقل کر کے اخروی زندگی میں پہنچا دے گا، سورۃ الاعراف آیت (187) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: (یسالونک عن الساعۃ ایان مرسا ھاقل انما علمھا عندربی لایجلیھا لوقتھا الا ھو) " یہ لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ ہو کب واقع ہوگی آپ فرما دیجیے کہ اس کا علمصرف میرے رب ہی کے پاس ہے اس کے وقت پر اس کو سوا اللہ کے کوئی اور ظاہر نہیں کرے گا۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت