فهرس الكتاب

الصفحة 1524 من 6343

(30) جب نوح اور ان کے مسلمان ساتھی بسم اللہ کہہ کر سوار ہوگئے، تو کشتی پہاڑوں کے مانند اونچے موجوں کے درمیان چلنے لگی، اس وقت نوح نے اپنے بیٹے کو پکارا جو کافر ہونے کی وجہ سے کشتی میں سوار نہیں ہوا تھا، کہ اے میرے بیٹے ! اب بھی موقع ہے کہ ہمارے دین میں داخل ہوجاؤ اور ہمارے ساتھی کشتی میں سوار ہوجاؤ اور کافروں کا ساتھ چھوڑ دو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت