فهرس الكتاب

الصفحة 6203 من 6343

(2) چونکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جبریل (علیہ السلام) کو اچانک اپنے سامنے پا کر گھبرا گئے تھے، اسی بطور تاکید آپ سے کہا گیا کہ آپ پڑھئے اور چونکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پڑھنے سے معذرت کی تھی اور کہا تھا کہ مجھے پڑھنا نہیں آتا، اس لئے آپ سے کہا گیا کہ آپ کا وہ رب آپ کو پڑھنے کا حکم دے رہا ہے جو بے پایاں کرم و احسان والا ہے، جس کے جودو عطا کی کوئی انتہا نہیں، جس نے پڑھنا لکھنا سکھا کر انسان پر احسان عظیم کیا ہے اور جس نے قلم کے ذریعہ اسے وہ سب سکھایا جو وہ پہلے سے نہیں جانتا تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت