فهرس الكتاب

الصفحة 3624 من 6343

(49) منافقین کی ایذا رسانیوں اور ان کی ریشہ دوانیوں سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مسلمان پر یشان تھے، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے انہیں دھمکی دی کہ اگر وہ اپنی خبیث حرکتوں سے باز نہ آئے تو وہ اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مسلمانوں کو ان کے خلاف برانگیختہ کر دے گا اور انہیں ان پر مسلط کر دے گا، جس کے نتیجہ میں وہ لوگ مدینہ سے نکال دیئے جائیں گے۔

قرطبی لکھتے ہیں کہ آیت میں مذکور تینوں صفات منافقین کی ہیں وہ لوگ اہل نفاق دل کے مریض اور مسلمانوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے تھے۔

آیت 16 میں بتایا گیا کہ وہ لوگ اللہ کی رحمت سے دور کردیئے گئے ہیں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مسلمانوں کی نگاہوں میں مبغوض بنا دیئے گئے ہیں اللہ کی ان پر مار ہو۔ آیت 26 میں کہا گیا ہے کہ افترا پرداز اور ایذارسان منافقوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ ایسا ہی برتاؤ کیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت