فهرس الكتاب

الصفحة 3634 من 6343

54 زید بن حارثہ اور زینب بنت حجش کے واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو دو باتوں کی نصیحت کی ہے، پہلی بات یہ کہ وہ اس کے عذاب و عقاب سے ڈریں، فرائض کو ادا کریں اور محرمات سے اجتناب کریں اور دوسری بات یہ ہے کہ وہ ہر حال میں حق اور سچی بات کہیں اور ان دونوں کار ہائے خیر کا ثمرہ یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ ان کے نیک اعمال قبول کرلے گا اور ان کے گناہ معاف کر دے گا، اس لئے کہ نیکیاں گناہوں کو ختم کردیتی ہیں اور آخر میں انہیں خوشخبری دی کہ جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اوامر کو بجالائے گا اور نواہی سے گریز کرے گا وہ بہت بڑی کامیابی حاصل کرے گا، اسے ہر خوف سے نجات ملے گی اور اس کی ہر نیک تمنا پوری ہوگی، جہنم سے نجات ملے گی اور جنت اس کی ابدی منزل ہوگی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت