(3) اللہ تعالیٰ نے اس آندھی کو ان پر سات راتوں اور آٹھ دنوں کے لئے مسلط کردیا تھا، جو مسلسل چلتی رہی اور ان کو بیخ و بن سے ختم کرتی رہی چنانچہ ان کی لاشوں کے اس طرح ڈھیر لگ گئے جیسے کھجوروں کے کھوکھلے درخت جڑ سے اکھڑ کر زمین پر گرے پڑ یہو تے ہیں، جیسا کہ سورۃ القمر آیت (20) میں آیا یہ: (کانھم اعجاز نخل منقعر) " گویا کہ وہ جڑسے کٹے ہوئے کھجور کے تنے ہیں" اس طرح اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لئیاس قوم کو ختم کردیا ان کا ایک فردبھی باقی نہ رہا دنیا سے ان کی نسل مٹ گئی یحیی بن سلام کہتے ہیں: کلمہ " الخاویۃ" میں اشارہ ہے کہ ان کے اجسام روحوں سے اس طرح خالی تھے جیسے کھجور کے کھوکھلے درخت ہوتے ہیں۔