فهرس الكتاب

الصفحة 1915 من 6343

سورۃ النحل مکی ہے، اس میں ایک سو اٹھائیس آیتیں اور سولہ رکوع ہیں۔

نام: اس کا نام آیت (68) (واوحی ربک الی النحل ان اتخذی من الجبال یوتا ومن الشجر ومما یعرشون) سے ماخوذ ہے۔

زمانہ نزول: حسن، عکرمہ، عطا اور جابر بن عبداللہ کے نزدیک پوری سورت مکی ہے، ابن عباس اور ابو زبیر کے نزدیک تین آیتوں کے سوا پوری سورت مکی ہے، وہ آیتیں آیت (95) (ولا تشتروا بعھد اللہ ثمنا قلیلا) سے (یعملون) تک ہیں۔ قتادہ کے نزدیک پانچ آیتوں (11، 126، 127، 128 اور ا 41) کے علاوہ پوری سورت مکی ہے۔

اس سورت میں بھی عام سورتوں کی طرح اللہ کے ساتھ غیروں کو شریک بنانے کی تردید کی گئی ہے اور اللہ کی وحدانیت پر ایمان لانے کی دعوت دی گئی ہے، اور نبی کریم پر ایمان نہ لانے پر زجر و توبیخ اور اس کے برے نتائج بیان کیے گئے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت