فهرس الكتاب

الصفحة 6321 من 6343

سورۃ النصرمدنی ہے، اس میں تین آیتیں اور ایک رکوع ہے

تفسیر سورۃ النصر

نام: پہلی آیت میں لفظ " نصر" آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے، اس کا دوسرا نام سورۃ التودیع بھی ہے۔

زمانہ نزول: یہ سورت سب کے نزدیک مدنی ہے، ابن مردویہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ یہ سورت مدینہ میں نازل ہوء تھی اور ابن شیبہ بزار ابو یعل اور بیہقی وغیرہ نے ابن عمر (رض) سے روایت کی ہے کہ یہ سورت حجتہ الوداع میں، وسط ایام تشریق میں منی میں نازل ہوئی تو آپ نے سمجھ لیا کہ اب دنیا سے رخصت ہونے کا وقت قریب آگیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت