(9) اور اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے زمین کو فرش کے مانند برابر بنایا ہے، تاکہ تم اس پر زندگی گذار سکو اور اس میں بنے ہوئے کشادہ راستوں پر بسہولت چل سکو۔ اگر اللہ تعالیٰ زمین کو برابر نہ بناتا تو اس پر زندگی گذارنا ناممکن ہوتا کھیتی کرنا پودے لگانا مکانات تعمیر کرنا اور ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنا اور انسانی زندگی کے دیگر امور کو برتنا ناممکن ہوتا۔