(14) اور جب ان مشرکین مکہ سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جو دین و شریعت اور جو آسمانی کتاب نازل کی ہے، اس کی پیروی کرو تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اپنے باپ دادوں کی ہی راہ پر چلیں گے اور انہی کے بتوں کی پرستش کریں گے۔ اللہ نے فرمایا کہ کیا وہ انہی آباء و اجداد کی پیروی کریں گے، اگرچہ شیطان انہیں اس شرک و بت پرستی کی طرف بلا رہا ہو جو جہنم میں داخل ہونے کا سبب ہو اور جو آباء و اجداد کے ساتھ انہیں بھی وہیں پہنچا دے؟