(35) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے دنیا کی بے ثباتی، اور آخرت کی کامیابی کے لیے کو شش کرنے کا درس دیا ہے کہ اے اللہ کے بندو ! دنیا کی زندگی لہو ولعب سے زیادہ کچھ بھی نہیں اس لیے اس کی لذتوں کے اسیر نہ بنو، اور اپنی آخرت کو کامیاب بنانے کو کو شش میں لگے رہو، اس لیے کہ اصل کامیابی آخرات کی کامیابی۔