فهرس الكتاب

الصفحة 6065 من 6343

(5) جنت میں ایسی نہریں ہوں گی جنہیں اہل جنت اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق جہاں اور جب چاہیں گے جاری کرلیا کریں گے اور وہاں اہل جنت کے لئے اونچے عالیشان بستر لگے ہوں گے، جن پر لیٹے ہوئے وہ جنت کی دیگرتمام نعمتوں کا نظارہ کرتے رہیں گے، اور ان کے سامنے سونے اور چاندی کے پیالے ہوں گے جو انواع و اقسام کی لذیذ شرابوں سے بھرے ہوں گے، اور ریشم و دیباج کے بنے تکئے بستروں اور رہائش کی جگہوں پر قطار در قطار لگے ہوں گے، جن پر وہ جب چاہیں گے ٹیک لگا کر آرام کریں گے، اور ہر طرف بیش بہا قالینیں بچھی ہوں گی۔

مذکورہ بالا آیتوں میں جنت اور اس کی نعمتوں کی ایک ہلکی سی جھلک پیش کی گئی ہے، تاکہ اللہ کے بندے انہیں اپنے کے لئے دنیا میں مسلسل جدوجہد کرتے رہیں، یہاں تک کہ وہ اپنے خالق سے جا ملیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت