فهرس الكتاب

الصفحة 4318 من 6343

(3) مشرکین مکہ کے شرک پر نکیر کرتے ہوئے اور انہیں دھمکی دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو لوگ اللہ کے سوا بتوں کو اپنا ولی اور دوست بنا لیتے ہیں اور ان کی پرستش کرتے ہیں، اللہ ان کے تمام اعمال کو لکھ رہا ہے اور قیامت کے دن انہیں ان کا بدلہ ضرور دے اگ۔

اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تسلی کے لئے فرمایا کہ اے میرے نبی ! آپ پر ان کی ہدایت کی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی ہے کہ ان کے گناہوں کا مؤاخذہ آپ سے ہوگا، آپ تو پیغامبر ہیں اور آپ کی ذمہ داری صرف ان تک پیغام پہنچا دینا ہے۔

شو کافی لکھتے ہیں کہ بعض حضرات کے نزدیک اس آیت میں مذکور حکم، آیت جہاد کے ذریعہ منسوخ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت