فهرس الكتاب

الصفحة 6271 من 6343

(2) مفسرین نے لکھا ہے کہ لفظ " کلا" اس بات پر تنبیہہ کے لئے ہے کہ دنیا کی حرص و ہو اس والے اپنی حرکتوں سے باز آجائیں، ورنہ قیامت کے دن وہ اس کا انجام اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔ آیت (4) میں اسی تنبیہہ ووعید کا اعادہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ حب دنیا اور فخر و مباہات میں لگے رہے اور اللہ کی یاد سے غافل رہے تو عنقریب روز قیامت اپنا براانجام دیکھ لیں گے۔

آیت (5) میں اللہ تعالیٰ نے دنیا پرستوں کو مزید دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ موت کے بعد جن حالات کا تم سامنا کرنے والے ہو، اگر اس کا یقینی علم تمہارے دلوں کو چھو لیتا تو تم دنیا کے حرص و ہوس میں نہ پڑتے، بلکہ زہد و تقویٰ اور عمل صالح والی زندگی کو اپنا لیتے تمہاری یہ دنیا طلبی بعث بعد الموت اور آخرت پر عدم ایمان کا نتیجہ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت