فهرس الكتاب

الصفحة 5961 من 6343

(10) مجرمین قریش جب مسلمانوں کو دیکھتے تو ان کی طرف اشارہ کر کے کہتے کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آباء و اجداد کا دین چھوڑ دیا ہے اور محمد کا دین قبول کر کے راہ حق سے برگشتہ ہوگئے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: حالانکہ وہ مجرمین ان مومنوں کے محافظ و نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے کہ ان کے اعمال پر نظر رکھتے اور ان کی ہدایت و گمراہی کی گواہی دیتے۔

مفسر ابو السعود نے (وما ارسلوا علیھم حافظین) کو انہی مجرمین کا قول قرار دیا ہے، وہ کہتے تھے کہ ایمان کا دعویٰ کرنے والے یہ لوگ یقیناً گمراہ ہوگئے ہیں اور یہ ہم پر نگراں اور محافظ نہیں مقرر کئے گئے ہیں کہ ہمیں شرک سے روکیں اور اپنے اسلام کی طرف بلائیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت