150۔ ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ یہ آیت عبداللہ بن سلام، ثعلبہ بن سعید، زید بن سعید اور اسد بن عبید کے بارے میں نازل ہوئی تھی، جنہوں نے یہودیت سے تائب ہو کر اسلام کو قبول کرلیا تھا، اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بحیثیت آخری رسول تسلیم کرلیا تھا۔
راسخ فی العلم پر سورۃ آل عمران کی آیت 7 کے ضمن میں تفصیل کے ساتھ لکھا جا چکا ہے اور مومنون سے مراد یا تو اہل کتاب کے مومنین ہیں یا مہاجرین و انصار یا وہ تمام لوگ جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لے آئے۔