فهرس الكتاب

الصفحة 2130 من 6343

(55) اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی پر قرآن کریم جیسی عظیم ترین نعمت کا احسان جتا رہا ہے جو مومنوں کے ہر درد کا درماں اور مجسم رحمت ہے، اگر وہ چاہتا تو اسے آپ کے سینے اور صفحہ قرطاس سے مٹا دیتا اور ایک آیت بھی باقی نہ رہتی اور کوئی ہستی ایسی نہ ہوتی جو اللہ تعالیٰ کو اس سے روک سکتی ہے، لیکن اس کا یہ فضل و کرم ہے کہ اس نے ایسا نہیں کیا بلکہ وہ قرب قیامت تک اس کی حفاظت فرمائے گا اور آپ کی نبوت کی صداقت پر دلیل و حجت بنا کر اسے باقی رکھے گا۔

آپ پر اللہ کا صرف یہی فضل و کرم نہیں ہے بلکہ اس کے احسانات آپ پر بے شمار ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کو خاتم الانبیاء بنایا، آسمان کی زیارت کرائی، معراج کی رات بیت المقدس میں آپ نے انبیاء کی امامت کرائی اور قیامت کے دن اللہ آپ کو شفاعت عظمی کی اجازت دے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت