(28) اقوام گزشتہ کے ان واقعات سے وہ لوگ نصیحت حاصل کریں گے جو عقل سے بہرہ ور ہوں گے، جس سے کام لے کر کفر سے تائب ہوں گے اور اپنے کان سے ان کی خبریں سن کر، چوکنا دل و دماغ کے ساتھ سوچیں گے کہ اگر ہم نے کفر پر اصرار کیا تو ہمارا انجام انہیں کافر قوموں جیسا ہوگا جن کے واقعات یہاں بیان کئے گئے ہیں۔