(7) اللہ تعالیٰ نے کفارقریش کو مخاطب کر کے فرمایا کہ اگر تم اپنے کفر و باقی رہو گے، اور دین حق کو قبول نہیں کرو گے تو روز قیامت کے عذاب سے کیسے بچو گے، جس کی ہولناکی اتنی شدید ہوگی کہ وہ بچوں کو بوڑھا بنا دے، اور آسمان مارے رعب ودہشت کے پھٹ جائے۔ اللہ تعالیٰ کا یہ حتمی وعدہ ہے، اسے پورا ہونا ہے، اور قیامت کو ضرور واقع ہونا ہے، اس لئے اے اہل قریش ! تم اس دن کے عذاب سے بچنے کی تدبیر ضرور کرل وچ اور وہ تدبیر اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا اور دائرہ اسلام میں داخل ہوجانا ہے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آیت (19) میں فرمایا کہ آیتیں جن میں قیامت کے دن کے وعید شدید کی خبر دی گئی ہے، باعث عبرت و موعظت ہیں، اس لئے جو شخص قیامت کے دن کے عذاب سے نجات چاہتا ہے وہ شرک و معاصی سے تائب ہو کر اللہ پر ایمان لائے اور عمل صالح کرے۔