فهرس الكتاب

الصفحة 2919 من 6343

19۔ مشرکین مکہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کسی مجلس میں یا راہ چلتے دیکھتے، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف اشارہ کر کے آپس میں نہایت حقارت آمیز انداز میں کہتے کہ یہی ہے وہ جسے اللہ نے اپنا رسول بنا کر بھیجا ہے، یعنی اس کے علاوہ اور کسی پر اللہ کی نظر نہیں پڑی تھی، ہم تو بچ ہی گئے کہ اس کے جھانسے میں نہیں آئے اور اپنے دین پر قائم رہے، ورنہ ہمیں ہمارے معبودوں کی عبادت سے روک ہی دیتا

آیت 42 کے آخر میں اللہ نے فرمایا کہ جب وہ لوگ اپنی آنکھوں سے دنیا یا آخرت میں عذاب کو دیکھ لیں گے، تو انہیں پتہ چل جائے گا کہ گم گشتہ راہ کون تھا، وہ یا اللہ کے رسول اور مومنین، دنیاوی عذاب کے اعتبار سے میدانِ بدر میں جس طرح کفار مکہ قتل کیے گئے اور جو رہ گئے قید کرلیے گئے، وہ اس بات کی بین دلیل تھی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ کرام کے مقابلے میں وہی لوگ گمراہ تھے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت