کتاب کا نام: تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - مصنف: محمد لقمان سلفی صاحب - اشاعت کا سال: ء 2000 ھ 1421 - ماخذ: شاملہ اردو
28۔ مشرکین جہنم میں غایت حزن و ملال کے ساتھ کہیں گے، اے کاش ! ہم دوبارہ دنیا میں لوٹا دئیے جاتے تو اللہ تعالیٰ پر ایمان لے آتے، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناتے، اور رسول کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے، لیکن ان کی یہ ایسی تمنا ہوگی جو کبھی پوری نہ ہوگی۔
لا توجد نتائج مطابقة لبحثك.