(49) خضر نے کہا کہ آپ اپنے وعدہ کے مطابق میرا ساتھ چھوڑ دیں، اور میں اب آپ کو اپنے ان افعال کی تاویل بتاتا ہوں جن پر آپ صبر نہ کرسکے تھے، صحیح بخاری میں ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: اللہ موسیٰ پر رحم کرے کاش کہ وہ صبر کرتے تاکہ دونوں حضرات کی مزید خبریں ہمیں معلوم ہوتیں۔