فهرس الكتاب

الصفحة 2350 من 6343

(50) نبی کریم کو خطاب کر کے کہا جارہا ہے کہ کیا آپ دیکھ نہیں رہے ہیں یہ بات تو بہت ہی واضح ہے کہ ہم نے جنوں اور انسانوں کے شیاطین کو کافروں پر مسلط کردیا ہے جو انہیں شہوتوں کی غلامی اور جرائم و معاصی کے ارتکاب پر شدت کے ساتھ ابھارتے ہیں، اسی لیے تو وہ لوگ شر و فساد کی طرف بہت تیزی کے ساتھ بڑھتے ہیں، لیکن آپ اس بات کی جلدی نہ کریں کہ انہیں جلد ہلاک کردیا جائے تاکہ زمین ان سے پاک ہوجائے، ہم ان کے اعمال کیا، ان کی سانسوں تک کی گنتی کر رہے ہیں اور جب ان کا مقرر وقت آجائے گا تو ان کے اعمال کا بدلہ انہیں چکا دیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت