(20) یہ ایک دوسری دلیل ہے کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اس لیے کہ نفع اور نقصان کا مالک صرف وہی ہے، وہ اپنی مخلوقات میں جس طرح چاہتا ہے تصرف کرتا ہے نہ کوئی اس کے فیصلہ کو چیلنج کرسکتا ہے اور نہ ہی کوئی اسے روک سکتا ہے صحیح بخاری میں ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہا کرتے تھے۔ اے اللہ ! تو جسے دے اسے کوئی منع نہیں کرسکتا اور تو جسے منع کردے اسے کوئی نہیں دے سکتا، اور کسی صاحب حثیت کو اس کی حثیت تیرے مقابلہ میں نفع نہیں پہنچا سکتی