مشرکین مکہ اور اہل کتاب کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان سے بڑا ظالم کون ہو سکتا ہے مشرکین کا اپنے بتوں کے بارے میں اعتقاد تھا کہ یہ اللہ کے نزدیک ہمارے سفارشی ہیں۔ اس لیے ان کی عبادت کی، اور اہل کتاب نے قرآن مجید اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انکار کیا تو گویا یہ سبھی لوگ توحید اور اسلام کے خلاف اپنے معاندا رویہ کی وجہ سے بڑے ظالم ہیں اور ظالم کبھی فائز المرام نہیں ہوسکتا۔